امریکی ریاست ٹینسی Tennesseeمیں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے ۔ریاست ٹینسی Tennesseeکے علاقے میمفس Memphisمیں گلیاں اور سڑکیں ۔ ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئیں ۔ کئی گاڑیاں اور لوگ سڑک
پر کھڑے پانی میں پھنس گئے ۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےہیں ۔ میمفس فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیاجارہا ہے ۔ آج بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔